8 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج طاقت وقدرت کی اس منزل پرہیں کہ دشمن کی ہرٹیکٹیک اور اسٹرٹیجی کاہرلمحےاورہرشکل میں جواب دےسکتی ہیں۔

ابنا: ارناکی رپورٹ کےمطابق ایران کی مسلح افواج کے تشہیراتی شعبے کےسربراہ بریگیڈیئرجنرل سیدمسعود جزائری نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی خاص عسکری صلاحیتوں پرتاکیدکرتےہوئے ان صلاحیتوں کودشمن کی شناخت کانتیجہ قراردیا اورکہاکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سےانجام پانےوالی تمام کوششیں اس کےدفاعی ڈاکٹرائين پرمبنی ہیں۔ بريگيڈیر جنرل جزائری نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنےجوان سائنسدانوں اوردانشوروں کےسہارے روزبروز اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہيں۔ادھر سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس شعبے کےسربراہ بریگیڈیر حاجی زادہ نے کہا ہے ایران نے رواں برس کے آغاز میں دو لمبی رینج کے میزائیل بحرہند میں ایک نشانے پرداغے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان میزائیلوں کی رینج ایک ہزار نو سو کلومیٹرتھی اور یہ تجربہ کامیاب رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169